Popular Front of India Independence Day Celebration  2010

آل انڈیا امامس کونسل بنگلور ڈسٹرکٹ کمیٹی کا قیام

Thursday, December 31st, 2009

بنگلور: ڈسمبر 31 – 2009ء صبح 10:00بجے بمقام دکن ہاؤز، بنسن ٹاؤن پوسٹ، بنگلور میں آل انڈیا امامس کونسل بنگلور ڈسٹرکٹ کمیٹی فارمیشن پرگرام منعقد کیاگیا جس میں آل انڈیا امامس کونسل کے صدر مولانا عثمان بیگ رشادی نے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کی قیادت میں مسلمانوں اور ملک کے دیگر پسماندہ قوموں کی قربانی کی بنیاد پر ہندوستان کو آزادی ملی۔ مجاہدین آزادی کا ایک خواب تھا کہ ہندوستان میں بسنے والی تمام قوموں کو حقیقی آزادی ملے اور انہیں ملکی معاملات میں اپنے تناسب کے مطابق حصہ داری حاصل ہو۔ مگر آزادی کے بعد ملک میں ایک مخصوص طبقہ منصوبہ بند طریقہ سے اقتدار پر قابض ہوگیااور مسلمانوں کو آزادی و ملکی معاملات میں حصہ داری سے محروم کردیا۔ آزادی کے ان 62 سالوں بعد ملک کے 20 کروڑ مسلمان سچر کمیٹی سفارشات کے تحت تین اہم مشکلات سے دوچار ہیں۔ شناخت، مساوی حصہ داری اور تحفظ۔

یہ اور ان جیسے مسائل کے حل اور ملت اسلامیہ کی سیاسی، سماجی، تعلیمی و معاشی خوشحالی کیلئے ایک مثبت اقدام کے طورپر آل انڈیا امامس کونسل کی تشکیل عمل میں آچکی ہے جس کی ریاستی کمیٹی کے قیام کے بعد اب ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔

بنگلور ڈسٹرکٹ کمیٹی کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔۔۔

صدر: مفتی اصغر علی قاسمی، نائب صدر قاری ممتاز احمد، جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین، سکریٹری مولانا سید منور آفریقی، خازن مولانا محمد عرفان اور ممبران مفتی ریاض احمد، مولانا زاہد رشادی، مولانا عبدالملک، مولانا جمشید علی، مولانا محمد یونس، مولانا مزمل اور مولانا نظام الدین ہیں۔

 

شہاب الدین جنرل سکریٹری ,آل انڈیا امامس کونسل، کرناٹک، بنگلور