Popular Front of India Independence Day Celebration  2010

پاپولرفرنٹ آف انڈیا مزید اسکولوں کو اڈاپٹ کرے گا

Friday, December 25th, 2009

ڈسمبر25 ، بنگلور : اقلیتی کمشین کے ریاستی صدر جناب الحاج خسرو قریشی صاحب نے دیگر احباب کے ساتھ بنگلور کی چند اسکولوں کا معائنہ کیا،وہاں کی بدحالی و اسباب سے محرومی کی ایک اچھی خاصی رپورٹ اپنے پرسنل آفسر آرعبدالحمید صاحب کے قلم سے اخبارات میں جاری کی ہے جس میں وضاحت کے ساتھ بتایاہے کہ قوم کو اپنی بدحالی سے اوپر آنے کیلئے محلہ محلہ فکر کرنا ہے اوررسمی کارروائیوں سے بالاتر ہوکر میدانِ عمل میں کوشش کرنی چاہئے۔

پاپولرفرنٹ آف انڈیا ریاست بھر میں تعلیمی میدان میں اس بدحالی اور ڈراپ آؤٹ کے مسئلے کو محسوس کراس پر قابو پانے کیلئے ’’اسکول چلو مہم ‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’کیئر گائیڈنس ‘‘ اور تعلیمی بیداری مہم ‘‘ منعقد کرتا آرہاہے۔

تمام ملی وسماجی اداروں کو جمع کرکے اسکولوں کے اعداد وشمار کو سامنے رکھ کر رائے مشورہ کے ساتھ ذمہ داریوں کو آپس میں تقسیم کرلیں، ماہانہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کے تعلق سے احتساب ہوتا رہے اور ہر کام ایک دوسرے کے تعاون سے آگے بڑھنے لگے نہ کے ہر ایک معائنہ کے بعد دیگر اداروں کے تعلق سے سرسری اخباری بیان جاری ہوجائے۔

دیگر سماجی وملی تنظیموں اور کمیٹیوں کے ساتھ ملکر پاپولرفرنٹ آف انڈیا زمینی سطح تک اتر کر مسلسل خدمات کیلئے کامیاب کوشش کررہاہے۔ ہر اسکول کے ایس ڈی ایم سی کے اراکین، اردو اسکول انسپکٹر سی آر پی آئی رسورس پرسن، مخلص اساتذہ کرام اگر فرنٹ کا ساتھ دیں اور خدمت کا پورا موقعہ دیں تو امید ہے کہ تبدیلی کیلئے راہ ہموار ہوگی۔

اقلیتی کمیشن کے صدر اور پرسنل سکریٹری بھی اگر کوشش کرکے ہر اسکول کے اطراف واکناف کے تمام سماجی کارکنوں وتنظیموں کو اکھٹا کرکے ان کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلوائیں اور ان تمام کو مسلسل اپنے رابطے میں رکھیں تو یہ کام آسان ہوسکتاہے۔

 

جنرل سکریٹری , افسر پاشاہ, پاپولرفرنٹ آف انڈیا، کرناٹک